مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلیے تیار ہیں اقوام متحدہ

اس کیلیے پاکستان اور بھارت کی جانب سے درخواست کی ضرورت ہے، ترجمان سیکریٹری جنرل

بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ کی مداخلت کو مسترد کرتا آیا ہے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی ثالثی اور مسئلہ کشمیر پر عالمی قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلیے تیار ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان کے نائب نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے دیگر تنازعات کی طرح ہمارے دفاتر مسئلہ کشمیر کے حل کیلیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلیے تیار ہیں اس کیلیے پاکستان اور بھارت کی جانب سے درخواست کی ضرورت ہے۔ بان کی مون کے قائم مقام نائب ترجمان فرحان حق نے اقوام متحدہ میں بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر دونوں پاکستان اور بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلے میں درخواست دیں تو موجودہ صورتحال میں اقوام متحدہ مسئلہ کے حل کیلیے ثالثی پر تیار ہے۔




فرحان حق نے اس بات کا اظہار آیا اقوام متحدہ کے چیف بھارت کو تجویز دیں گے کہ وہ بیٹھ کرپاکستان سے اس مسئلہ کے حل کیلیے بات کریں گے کے جواب میں کیا۔ اقوام متحدہ کے گڈ آفسز کے اہلکار فریقین کو امن کی طرف راغب کرنے، سیاسی اور فوجی جھگڑوں سے بچائو میں مدد دینگے۔ واضح رہے کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ کشمیر ایشو پر اقوام متحدہ کی مداخلت کو مسترد کرتا آیا ہے جبکہ پاکستان اقوام متحدہ کی ثالثی اور قراردادوں کے مطابق حل چاہتا ہے۔
Load Next Story