پاکستان چین کا بزنس ٹو بزنس پروگرام و دیگر امور پر اتفاق

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے چینی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون کی یقین دہانی


Numainda Express November 27, 2021
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سے چینی سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری میں تعاون کی یقین دہانی (فوٹو : انٹرنیٹ)

پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس پروگرام و دیگر امور پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیر مملکت و سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کے چیئرمین محمد اظفر احسن نے ملاقات کیلیے آئے پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے گفتگو کی اور پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری کے حوالے سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ پاکستان کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے فروغ پر توجہ دی جائے جس کے تحت پہلے مرحلہ میں سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کیلیے رابطوں میں اضافہ کیا جائے گا اور دوسری مرحلہ میں ان کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر راغب کیا جائے گا۔

ملاقات میں پاکستان میں چین کی سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی سفیر نے اظفر احسن کو تعیناتی پر مبارکباد دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں