عراق2 بم دھماکے فائرنگ 3 فوجیوں سمیت 9 افراد ہلاک

غزالیہ میں فائرنگ سے اپریل میں ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے والا امیدوار بھی مارا گیا

ابھی تک کسی گروپ نے بھی حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

عراق میں پرتشدد واقعات کے دوران ایک انتخابی امیدوار سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بغداد کے علاقے غزالیہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے شمر قبیلے کے رہنما شماری ہلاک ہوگئے۔ شماری نے اپریل میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینا تھا۔




دریں اثنا بغداد کے شمالی علاقے تز خرماتو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور27 زخمی ہوگئے۔ بائیجی میں فوجی قافلے کے قریب ایک اور کار بم دھماکے میں 3 فوجی مارے گئے۔ ابھی تک کسی گروپ نے بھی حملوں کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
Load Next Story