بھارتپہلی جماعت کا بچہ پینسل چوری کی شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

بچہ پینسل چوری کی شکایت درج کرانے اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ تھانے پہنچا۔


ویب ڈیسک November 27, 2021
یہ اپنی نوعیت کی پہلی اورانوکھی شکایت تھی،تھانیدار

بھارت میں پرائمری کلاس کا بچہ پینسل چوری ہونے کی رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے تھانے کا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب پہلی جماعت کا طالب علم اپنے دوستوں کے ساتھ پینسل چوری ہونے کی شکایت لے کے تھانے پہنچ گیا۔

بچے کا کہنا تھا کہ اس کے ایک ساتھی نے پینسل مانگی تھی جوواپس نہیں کی لہذا اس کے خلاف پینسل چوری کی شکایت درج کی جائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس بچے کیخلاف پینسل چوری کی شکایت تھی وہ بھی تھانے جانے والے گروپ میں شامل تھا۔

تھانے دارنےدونوں بچوں کی شکایت سننے کے بعد سمجھا بجھا کرمعاملہ حل کرایا اوردونوں بچوں کوہاتھ ملوائے اوردوستی کروا دی۔تھانے دارکا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھی شکایت تھی پہلے کبھی ایسا کوئی کیس نہیں آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |