دورہ پاکستان کے لئے ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم کا اعلان

پاکستان کے دورے میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے۔


Sports Reporter November 27, 2021
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے:فوٹو:فائل

ویسٹ انڈیز نے دورہ پاکستان کے لئے ون ڈے اورٹی 20 کرکٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔۔

دورہ پاکستان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریں گے۔نکلولز پورن ٹی 20 میں پولارڈ کے نائب کپتان ہوں گے جبکہ ون ڈے میں شائی ہوپ یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔

ون ڈے اسکواڈ میں ڈیرن براوو،شامار بروکس،روسٹن چیز،جسٹن گریوز،عقیل حسین، الرازی جوزف، گوداکیش ، اینڈرسن فلپس اور نکولز پورن کو شامل کیاگیاہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹی 20 ٹیم براوو، چیز، شائی ہوپ،شیلڈن کوٹریل، ڈومنک ڈریکس، برینڈن کنگ، عقیل حسین، کائیل میئرز، گوداکیش، رومایوشیفرڈ، اوڈین اسمتھ، اوشین تھامس اور ہیڈن والش پر مشتمل ہے۔

مہمان ٹیم 9 دسمبر کو کراچی پہنچے گی۔ ٹی 20 میچز 13،14 اور 16 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ ون ڈے میچز 18، 20 اور 22 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں