لاہورشدید دھند کے باعث ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک کا نظام معطلپروازیں منسوخ
لاہور میں شدید دھند کے باعث ائیرپورٹ پر فضائی ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا.
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ایئرپورٹ اور گردونواح کے علاقے کو رات گئے شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے باعث حد نگاہ صفر تک جا پہنچی،شدید دھند کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک کا نظام معطل کردیا گیا اور اندرون ملک سے روانہ ہونےو الی تین پروازوں کو روک لیا گیا جس کے باعث پروازوں کے مسافروں کی بڑی تعداد لاؤنچ میں موجود رہی جبکہ ابو ظہبی،دوحہ اور دبئی سے لاہور اترنے والی نجی ایئرلائنز کی پروازوں کو کراچی منتقل کردیا گیا۔
ایئرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھند چھٹنے اور حد نگاہ بہتر ہونے تک پروازوں کو روانہ نہیں کیا جائیگا جبکہ ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے بتایا کہ انہیں پروازوں میں تاخیر اور کراچی منتقلی سے متعلق کسی قسم کی اطلاع نہیں دی گئی۔شہر میں شدید دھند کے باعث رات گئے موٹروے کو بھی بند کردیا گیا تھا تاہم دو گھنٹے بعد صورتحال بہتر ہوتے ہی موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔