احتساب عدالت اسلام آباد کے ایک اور جج کا چیئرمین نیب کو خط

نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، جج اعظم خان


ویب ڈیسک November 27, 2021
نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، جج اعظم خان

LONDON: احتساب عدالت کے ایک اور جج نے چیئرمین نیب کو خط لکھا ہے جس میں نیب کی جانب سے ختم کیے جانے والے کیسز کی فہرست مانگی گئی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے بعد ایک اور جج اعظم خان نے بھی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کیسز میں نامزد ملزمان ترمیمی آرڈیننس کے تحت بریت کی درخواستیں دائر کر رہے ہیں لہذا نیب نے جو کیسز واپس لینے یا ختم کرنے ہیں ان کی فہرست فراہم کی جائے، واپس لینے والے کیسز کی فہرست ملنے سے عدالتی وقت بچے گا۔

جج احتساب عدالت نے خط میں کہا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس میں چئیرمین نیب کو کیس واپس لینے کا اختیار دیا گیا ہے، نئے قانون میں کوئی ابہام نہیں لہذا فہرست فراہم کی جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت کے جج محمد بشیر بھی اس معاملے پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو خط لکھ چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |