
چند روز قبل راکھی ساونت نے اعلان کیا تھا کہ وہ بگ باس 15 میں اپنے شوہر رتیش کے ہمراہ داخل ہوں گی تاہم ان کی بات پر کم ہی لوگوں نے یقین کیا تھا کیونکہ راکھی ساونت میڈیا پر بارہا کہہ تو چکی ہیں کہ ان کی شادی ہوچکی ہے لیکن ان کے شوہر آج تک کبھی منظر عام پر نہیں آئے یہاں تک کہ ان کی ایک تصویر بھی کس نے نہیں دیکھی۔
لیکن اب بگ باس 15 میں اداکارہ راکھی کے شوہر بالآخر منظرعام پر آہی گئے۔ راکھی ساونت اس سے قبل بگ باس سیزن ون اور 14 میں بھی شامل ہوچکی ہیں اور اس بار وہ تیسری بار بطور وائلڈ کارڈ کھلاڑی شو میں شامل ہوئی ہیں۔
Meet Rakhi Sawant's mysterious husband 'Ritesh'. He has just entered the Bigg Boss 15 house.#RakhiSawant #Ritesh #BiggBoss15 #TvCelebs #EtimesTV pic.twitter.com/R3mSDSQQMn
— ETimes TV (@ETimesTV) November 26, 2021
لیکن اس بار راکھی ساونت اکیلی نہیں آئیں بلکہ ان کے شوہر نے بھی شو میں وائلڈ کارڈ انٹری دی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین جہاں رتیش کو دیکھ کر حیران ہیں وہیں اب بھی اس بات پر یقین نہیں کرپارہے کہ واقعی رتیش راکھی ساونت کے شوہر ہیں۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر رتیش کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہمیں یقین نہیں ہے کہ یہ شخص حقیقی رتیش ہے راکھی کا شوہر۔
#RakhiSawant's husband Ritesh has entered #BiggBoss15 with her. #thefilmyofficial pic.twitter.com/DxiDFtFJXE
— TheFilmyOfficial (@thefilmyoficial) November 26, 2021
راکھی ساونت نے بگ باس کے گھر میں موجود دیگر کھلاڑیوں کو اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ وہ اور رتیش دو سال پہلے کورونا لاک ڈاؤن سے قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کے شوہر عالمی وبا کی وجہ سے بھارت نہیں آئے تھے۔
https://twitter.com/TheRealKhabri/status/1463940368651603974
What????? #RakhiSawant 's husband RITESH is actually inside the house.#BiggBoss15 #BiggBoss #BB15 #BiggBoss15OnVoot #BB15LiveFeed pic.twitter.com/ld2ddlwy8T
— Livefeed Updates (@BBossLivefeed) November 25, 2021
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔