خانہ کعبہ میں معتمرین کے بعد عام نمازیوں کو بھی طواف کی اجازت

قبل ازیں صرف معتمرین کو خانہ کعبہ کے طواف کی اجازت تھی

کورونا پابندیوں میں بتدریج کمی کی جارہی ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب نے معتمرین کے ساتھ ساتھ عام نمازیوں کو بھی خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دیدی۔

سعودی عرب میڈیا کے مطابق دو مقدس مساجد کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان ہانی حیدر نے بتایا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غیر عمرہ نمازیوں کو مسجد حرام کی پہلی منزل پر خانہ کعبہ کا طواف کرنے کی اجازت دیینے کا حکم دیا ہے۔

خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ عمرہ نہ کرنے والے بھی روزانہ تین مقررہ اوقات میں طواف کرسکتے ہیں تاہم عام نمازیوں کو بھی معتمرین کی طرح طواف کے لیے خصوصی پرمٹ لینا لازمی ہوگا۔


یہ خبر پڑھیں : خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

قبل ازیں صرف معتمرین کو ہی طواف کی اجازت دی گئی تھی۔ وبا میں بتدریج کمی کے باعث خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیاں نرم کی جا رہی ہیں۔سماجی فاصلے کی شرط ختم اور نمازیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : خانہ کعبہ کورونا پابندیوں کے خاتمے پر نمازیوں سے بھر گیا، رقت آمیز مناظر

واضح رہے کہ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیوں کی نرمی کا فائدہ صرف وہی لوگ لگا سکتے ہیں جنھوں نے کورونا کے ٹیکوں کو کورس مکمل کرلیا ہو۔
Load Next Story