کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی بندش کی خبریں درست نہیں سی اے اے
مرکزی رن وے کی ازسر نو تعمیر کے باعث ثانوی رن وے کو بطور متبادل استعمال کیا جا رہا ہے، ترجمان سیف اللہ
ترجمان سول ایوی ایشن نے وضاحت کی ہے کہ کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں خبریں محض افواہیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کوئٹہ انٹرنیشنل میڈیا پر نامعلوم وجوہات کی بنیاد پر پروازوں بن کردی گئی ہیں جس سے مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
ترجمان سول ایوی ایشن سیف اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ کے عالمی ہوائی اڈے پر پروازوں کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن نے مزید بتایا کہ کوئٹہ سے مقامی اور عالمی پروازوں کے مسافروں بالخصوص حجاج کرام کو براہ راست ان کی منزل پر پہنچانے کے لیے ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے دوبارہ تعمیر کے مراحل میں ہے اور 27 نومبر سے پروازوں کے لئے دستیاب نہیں ہوگا۔
ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق رن وے سے متصل ثانوی رن وے کو استعمال کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ کوئٹہ ایئرپورٹ پر مسافروں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے لئے مین ٹرمینل بلڈنگ کو وسیع کیا جارہا ہے جو 2020 تک مکمل ہوجائے گا۔
ترجمان سیف اللہ نے مزید بتایا کہ کچھ ایئر لائنز نئی صورت حال کے مطابق اپنے آپریشنز میں تبدیلی کر رہی ہیں۔ پی آئی اے، سیرین ایئر، اور ایئر سیال پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ایئر بلو نے 31 دسمبر 2021 تک اپنے آپریشنز معطل اور فلائی دبئی نے اپنی کل کی فلائٹ منسوخ کردی ہے۔ایئر عریبیہ نے بھی اپنی 29 نومبر کی فلائیٹ منسوخ کردی ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں مزید پیش رفت کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ رکھا جائے گا۔