رواں ہفتے ڈالر کی اڑان برقرار روپیہ دباؤ کا شکار رہا
آئی ایم ایف قسط جنوری میں تاخیر سے اجراء نے مارکیٹ میں گھبراہٹ پیدا کی
درآمدات و بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث گزشتہ ہفتے ڈالر کی اڑان برقرار رہی۔ غیرملکی قرضوں کا حجم 50ہزار ارب روپے تجاوز کرنے سے روپیہ دباؤ کا شکار رہا۔
آئی ایم ایف قسط جنوری میں تاخیر سے اجراء نے مارکیٹ میں گھبراہٹ پیدا کی۔ ترسیلات زر کی آمد, بینکوں کی سی آر آر 6فیصد کرنے سے روپیہ کی گردش کم ہوئی اور ڈالر کی حقیقی قدر گھٹنے سے اسکی اڑان کو لگام لگا۔ ہفتہ وار کاروبار میں ڈالر ریال کی قدر میں اضافہ پاونڈ یورو کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
مشیر خزانہ کی جانب سے سٹہ بازوں کو تنبیہ حقیقی قدر 165تا 167روپے کے بیان ڈالر کی اڑان محدود ہوگئی جبکہ ہفتے کے اختتام پر خام پر خام تیل کی عالمی قیمت یکدم 7.93ڈالر کی کمی سے 68.17 ڈالر فی بیرل تک گھٹنے سے آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔
ہفتہ وار کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 174 سے نیچے آنے کے بعد دوبارہ 175روپے سے تجاوز کرگیا جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ 179روپے کی بلند سطح پر آگیا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد 22پیسے بڑھ کر 175.45 روپے پر بند ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2روپے بڑھ کر 179 روپے ہوگئی۔
برطانوی پاونڈ کے انٹربینک ریٹ 2.07روپے گھٹ کر 233.52روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے237روپے پرمستحکم رہی۔ انٹربینک میں یورو کرنسی کی قدر 48پیسے گھٹ کر 197.85روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر 1.50روپے بڑھ کر 200روپے ہوگئی۔ انٹربینک میں سعودی ریال کی قدر 6پیسے بڑھ کر 46.77روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 30پیسے گھٹ کر 46.40روپے ہوگئی۔