
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان دتہ خیل میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے جن میں 22 سالہ ٹانک کے رہائشی لانس نائیک عارف اور 27 سالہ چترال کے رہائشی لانس نائیک رحمان شامل ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔