نسلہ ٹاور کا انہدام سپریم کورٹ کا دوسو کے بجائے 400 مزدور لگانے کا حکم

کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں، سپریم کورٹ کا تحریری حکم جاری


ویب ڈیسک November 27, 2021
کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں گے، سپریم کورٹ۔(فوٹو: فائل)

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمی نے 26 نومبر کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں نسلہ ٹاور کے انہدام کے لیے کمشنر کراچی کو 2 سو مزدوروں کی جگہ 4 سو مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق کمشنر کراچی نے بتایا کہ 2 سو افراد نسلہ ٹاور گرانے پر لگائے گئے ہیں، جس پر سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو 4 سو مزدوروں کو لگانے کی ہدایت کردی ہے۔ کمشنر کراچی نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں گے۔

عدالت عظمی نے ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق نسلہ ٹاور گرانے کے عمل کو محفوظ بھی بنایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں