طالبان کا موقف جاننے کے بعد ہی حکومتی کمیٹی سے بات ہوگی کوآرڈینٹرطالبان کمیٹی

طالبان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، کوآرڈینیٹر طالبان کمیٹی مولانا یوسف شاہ


ویب ڈیسک February 08, 2014
مولانا عبدالعزیز اور طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے مذاکرات کو شریعت کے نفاذ سے مشروط کرنے کی بات کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

طالبان کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مولانا یوسف شاہ نے کہا ہے کہ طالبان کا موقف سامنے آنے کے بعد آئین یا شریعت پر حکومتی کمیٹی سے بات کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے کوآرڈینٹر مولانا یوسف شاہ کا کہا تھا کہ طالبان سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے، طالبان سے رابطے کے بعد ہی حکومتی کمیٹی سے آئین یا شریعت کے نفاذ سے متعلق بات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ طالبان اور حکومت کی جانب سے نامزد کردہ کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے جبکہ طالبان کمیٹی کے رکن مولانا عبدالعزیز اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے مذاکرات کو شریعت کے نفاذ سے مشروط کرنے کی بات کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |