جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش 4 افغان باشندے گرفتار

چاروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بنا پر امیگریشن کروانے کی کوشش کی


ویب ڈیسک November 27, 2021
چاروں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بنا پر امیگریشن کروانے کی کوشش کی - فوٹو:ایکسپریس نیوز

ایف آئی اے امیگریشن نے نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیر پورٹ سے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے چار افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق چار افغانی باشندے مشرف خان، شاہ زیب، عقیل احمد اور اشرف علی ورک ویزوں پر سعودی عرب جانے کے لیے اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچے تو امیگریشن کلیرینس کے دوران ان میں ایک افغان باشندہ، اشرف علی، پہلے ہی سے جعلی کوائف کی بنا پر پاکستانی پاسپورٹ کے لیے اپلائی کرنے کی وجہ سے بلیک لسٹ کیٹگری پر نکلا، امیگریشن انچارج نے باقی تینوں سے فیملی ٹری میں درج تفصیلات دریافت کیں تو وہ نادرا ریکارڈ کے مطابق غلط نکلیں جس پر چاروں کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے کر انسداد انسانی سیل منتقل کردیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد چاروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، چاروں افغان باشندوں نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی بنا پر امیگریشن کروانے کی کوشش کی جن سے مقدمات کے اندراج کے بعد مزید تفتیش جاری ہے جبکہ تفتیش میں مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔