سال میں 5 بار اننگز میں پانچ شکار حسن علی تیسرے پاکستانی بولر

اس سے قبل عمران خان 1982 اور وقار یونس 1990 اور 1993 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔


Sports Reporter November 28, 2021
اس سے قبل عمران خان 1982 اور وقار یونس 1990 اور 1993 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

پیسر حسن علی ایک سال میں 5 بار 5 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

حسن علی ایک سال میں 5 بار 5 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے، اس سے قبل عمران خان 1982 اور وقار یونس 1990 اور 1993 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، انھیں ایک سال میں 6 مرتبہ 5 وکٹیں اڑانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

حسن علی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوسرے روز اس منفرد کلب میں شامل ہوئے ہیں،انھوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کو پویلین بھیجا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں