آئی سی سی نے کرکٹ کو یرغمال بنانے کیلئے بگ تھری کا منصوبہ منظورکر لیا
بھارت کے سری نواسن آئی سی کی نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیرمین ہوں گے۔
آئی سی سی نے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کی آڑ میں بین الاقوامی کرکٹ کو یرغمال بنانے کا 'بگ تھری' منصوبہ منظور کرلیا۔
سنگاپور میں ہونے والے آئی سی سی ایگزیکٹیوبورڈ کے اجلاس میں ''بگ تھری'' ڈرافٹ پربحث ہوئی جس کی منظوری کے لئے مستقل ارکان میں سے 8 کی حمایت کی ضرورت تھی، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، زمبابوے، اوربنگلہ دیش نے بگ تھری کی حمایت کردی تھی جبکہ پاکستان ، جنوبی افریقا اورسری لنکا ان تجاویزکے خلاف تھے تاہم ووٹنگ کے دوران آخری مراحل میں جنوبی افریقا نے گھٹنے ٹیک دیئے اور ان تجاویز کے حمایت کردی۔ پاکستان اور سری لنکا نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیتے ہوئے معاملے کا تفصیلی جائزہ لینے لے لئے مزید وقت مانگا ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے منصوبے کی منظوری کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت آئی سی سی کے مستقل رکن ہوں گے جبکہ چوتھا رکن آئی سی سی کے باقی 7 ممبرز کسی ایک ملک کو منتخب کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سری نواسن کو آئی سی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے جو جولائی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے جبکہ آئی سی سی کے مالی اور دیگر معاملات انگلینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھ میں ہوں گے۔
آئی سی سی کے نئے متنازعہ منصوبے کے تحت عالمی کرکٹ کی آمدنی کا بڑا حصہ انھی 3کرکٹ بورڈز کو ملے گا جبکہ ٹیسٹ میچوں میں ترقی اور تنزلی کے طریقہ کار کے حوالے سے بھی تینوں کرکٹ بورڈز پر تنزلی کا اطلاق نہیں ہو گا۔