نسلہ ٹاور کے اطراف دفعہ 144 نافذ نوٹیفکیشن جاری
پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور کے مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا، نوٹیفکیشن
KABUL:
نسلہ ٹاور کے اطراف 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نسلہ ٹاور کے اطراف 4 یا 4 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، اور حوالے سے کمشنر کراچی نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا دوسو کے بجائے 400 مزدور لگانے کا حکم
نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹ عبور کرنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی، جب کہ پابندی کا اطلاق نسلہ ٹاور کے مکمل مسمار ہونے کے تک برقرار رہے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 26 نومبر کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں نسلہ ٹاور کے انہدام کے لیے کمشنر کراچی کو 2 سو مزدوروں کی جگہ 4 سو مزدور لگانے کی ہدایت کی ہے، جب کہ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کو گرانے کی کارروائی ایک ہفتے میں یقینی بنائیں گے۔