سلمان خان اپنی فلم کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم
دودھ ضائع کرنے سے بہتر ہے غریب بچوں کو دے دیں، سلمان خان
MULTAN:
سلمان خان اپنی فلم ''انتم؛ دی فائنل ٹروتھ'' کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداح پر برہم ہوگئے اور کہا کہ دودھ ضائع کرنے سے بہتر ہے کسی غریب بچے کو دے دیں۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ''انتم؛ دی فائنل ٹروتھ'' ریلیز ہوئی ہے اور سلومیاں کے مداح اپنے پسندیدہ اداکار کی فلم کو لےکر نہایت پرجوش ہیں۔ جب ہی تو ایسی حرکتیں کررہے ہیں کہ سلمان خان کو خود انہیں روکنا پڑرہاہے۔
سلو میاں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے مداح ان کی فلم ''انتم'' کے پوسٹر پر دودھ پھینک رہے ہیں۔
دراصل مداح دودھ غصے میں نہیں پھینک رہے بلکہ ہندوؤں میں اسے عقیدت کے طور پر لیاجاتا ہے لیکن سلمان خان مداحوں کی اس حرکت پر سخت خفا ہوگئے اور سوشل میڈیا پر اپنی فلم کے پوسٹر پر دودھ پھینکنے والے مداحوں کو کھری کھری سنادیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ''انتم'' دیکھنے والے شائقین سے درخواست
سلو میاں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ''کئی لوگوں کو پانی نصیب نہیں ہوتا اور آپ ایسے دودھ ضائع کررہے ہیں۔ اگر آپ کو دودھ دینا ہی ہے تو میں اپنے تمام مداحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ یہ دودھ آپ غریب بچوں کو پلائیں جنہیں دودھ پینے کو نہیں ملتا''۔ سوشل میڈیا صارفین سلمان خان کی اس پوسٹ پر انہیں بے حد سراہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان نے ایک اور ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی جس میں ان کے مداح فلم ''انتم؛ دی فائنل ٹروتھ'' کی اسکریننگ کے موقع پر سینما ہال میں پٹاخے جلارہے تھے۔
سلومیاں نے ان تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینما کے اندر پٹاخے نہ جلائیں کیونکہ اس سے آپ کی اور دوسرے لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 26 نومبر کو ریلیز ہونے والی فلم ''انتم؛ دی فائنل ٹروتھ'' میں سلمان خان کے ساتھ ان کے بہنوئی ایوش شرما نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو مہیش مانجریکر نے ڈائریکٹ کیا ہے جب کہ سلمان خان فلمز نے فلم پروڈیوس کی ہے۔ یہ مراٹھی فلم ''ملشی پیٹرن'' کا ہندی ری میک ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم دو روز میں 10 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔