ارجنٹائن میں بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم سے 14 افراد ہلاک 16 زخمی

منڈوزا میں غلط سمت سے آنا والا ٹریلر سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دونوں میں آگ لگ گئی

حادثے کے وقتت بس میں 30 افراد سوار تھے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 ڈرائیور بھی شامل ہیں، مقامی حکام۔ فوٹو؛ اے ایف پی

ارجنٹائن کے مشرقی صوبے منڈوزا میں ٹریلر اور بس میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کے مشرقی صوبے منڈوزا میں چلی لنک روڈ پر غلط سمت سے آنے والا ٹریلر سامنے سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور حادثے کے بعد ٹریلر اور بس دونوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ فائر بریگیڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

منڈوزا کے وزیر صحت نے حادثے میں 14 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بس میں 30 افراد سوار تھے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں بس کے 2 ڈرائیور بھی شامل ہیں۔
Load Next Story