خنکی بڑھ گئی راتیں سرد رہیں گی محکمہ موسمیات
صبح دھند چھانے کا امکان ،دن کے وقت موسم صاف رہ سکتا ہے، شہر میں مشرقی اورشمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔
MUMBAI:
شہر میں آج صبح کے وقت فضاؤں پردھند اورکہرچھانے کا امکان ہے تاہم اگلے 3 روز کے دوران راتیں سرد رہنے کی توقع ہے۔
رات اور صبح کے وقت خنکی پھربڑھ گئی، اتوار کو کم سے کم پارا 18.1 ڈگری رہا،صبح کے وقت شہر کی فضاؤں پر کہر چھانے کے سبب حدنگاہ 6 کلومیٹر سے کم ہوکر 1500(ڈیڑھ کلومیٹر)میٹر رہ گئی تھی، دن کے وقت بھی مشرقی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کمی سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر میں راتیں سرد رہنے کی توقع ہے جبکہ دن کے وقت مطلع صاف رہ سکتا ہے، شہر میں مشرقی اور شمال مشرقی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 30 سے32 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر کی فضاؤں پر کہر اور دھند (مسٹی اور ہیزی مارننگ) چھا سکتا ہے۔