لاہور میں شادی سے انکار پر گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا


Numainda Express November 29, 2021
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا . فوٹو: فائل

لاہور: گلبرگ کے علاقے میں شادی سے انکار پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم عارف مین مارکیٹ کی رہائشی 21سالہ نیہا کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، گزشتہ روز نیہا نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔

لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے بجھوا کر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں