لاہور میں شادی سے انکار پر گارڈ نے لڑکی کو قتل کردیا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
لاہور:
گلبرگ کے علاقے میں شادی سے انکار پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عارف مین مارکیٹ کی رہائشی 21سالہ نیہا کو پسند کرتا تھا اور شادی کرنا چاہتا تھا، گزشتہ روز نیہا نوکری کے بعد اپنے کوارٹر واپس پہنچی تو ملزم نے اسے روکا اور تلخ کلامی کے بعد گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔
لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے بجھوا کر مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو اس کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔