
ریلوے انتظامیہ نے آئندہ ماہ یکم دسمبر سے کراچی اورکوئٹہ کے درمیان چلنے والی بولان میل ایکسپریس ٹرین کوبحال کرنے کافیصلہ کیاہے، ٹرین5 اکانومی کلاس بوگیوں،ایک اے سی اسٹینڈرڈ کلاس بوگی،ایک پاورپلانٹ اورایک بریک وین پرمشتمل ہوگی۔
بولان میل ٹرین کراچی سٹی ریلوے سٹیشن سے روانہ ہوکرکراچی کینٹ، ڈرگ روڈ، لانڈھی،جنگ شاہی،برادآباد،کوٹری،سندھ یونیورسٹی، سہون شریف،دادو،رحمانی نگر، رادھن، بڈھا، لاڑکانہ، شکارپور، جیکب آباد،ڈیرہ الہ یار،ڈیرہ مرادجمالی، بختیار آباد ڈومکی،سبی،آب گم، مچھ اورکولپور اسٹیشنوں پر اسٹاپ کرکے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔