کراچی میں کوسٹر اور کوچ میں تصادم 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی
تمام افراد ملیر جعفر طیار کے رہائشی اور انڈس موٹرز کے ملازم ہیں، پولیس
ISLAMABAD:
لانڈھی بچہ جیل کے قریب کوسٹر اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی ہونے والے ملیر جعفر طیار کے رہائشی اور نجی موٹر کمپنی کے ملازم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف کے علاقے نیشنل ہائی وے بچہ جیل کے گیٹ کے سامنے کوسٹر اور کوچ میں تصادم کے نتیجے میں کوسٹر میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوگئے،
حادثے کی اطلاع ملتے ہی، پولیس، رینجرز اور چھیپا کی ایمبولینسیں موقع پر پہنچ گئیں، اور جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو کوسٹر سے نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال پہنچایا ، جہاں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت28 سالہ محمد وقاص ولد محمد اکبر ، 28 سالہ علی رضا ولد سلمان رضا اور29 سالہ زبیر کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں کوسٹر کا ڈرائیور 24 سالہ حارث ولد عبد الغفار ، 38 سالہ عمران ولد محمد رمضان ، 31 سالہ مدثر عباس ولد سید عباس ، 30 سالہ حسنین مہدی ولد حسن مہدی ، 39 سالہ نذر محمد ولد سید محمد عباس ، عمران ولد سید علی رضوی ، جعفر علی اور جعفر عباس شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد ملیر جعفر طیار کے رہائشی اور انڈس موٹرز کے ملازم ہیں، پیر کی صبح شفٹ والی کوسٹر میں پورٹ قاسم میں واقعے انڈس موٹرز جا رہے تھے، حادثے کی اطلاع ملنے پر کمپنی مینجمنٹ کے افسران اور دیگر ملازمین فوری طور پر جناح اسپتال پہنچ گئے اور تمام زخمیوں کو جناح اسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب سپرہائی وے الجدہ ریسٹورنٹ کے قریب بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں بس میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے بقائی ٹول پلازہ اسپتال منتقل کیا گیا ، موٹروے پولیس کے انسپکٹر لیاقت علی بھٹی نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ہونے والی ایک بچی اور ایک شخص کی حالت تشویشناک تھی ۔ باقی تمام افراد معمولی زخمی تھے ، زخمیوں کی شناخت 35 سالہ ردا ، 20 سالہ کائنات ، 32 سالہ عائشہ، 40 سالہ شازیہ، 55 سالہ رقیہ، 36 سالہ ارم شکیل، 65 سالہ ثوبیہ بانو، 11 سالہ احمد، 27 سالہ غلام، 30 سالہ قاضی نوید، 36 سالہ ولی محمد اور دیگر شامل ہیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے کورنگی کے رہائشی تھے جو شادی کے سلسلے میں حیدرآباد گئے تھے ، اتوار اور پیر کی درمیانی شب حیدرآباد سے واپس آتے ہوئے باراتیوں سے بھری بس ٹریلر سے ٹکرا گئی ۔