جاپان میں برف باری کا دو دہائیوں کاریکارڈ ٹوٹ گیا 3 افراد ہلاک 500 سے زائد زخمی

خراب موسم کے باعث 742 پروازیں منسوخ جب کہ بلٹ ٹرین کی سروس بھی غیر معینہ مدت تک روک دی گئی ہے، جاپانی میڈیا


ویب ڈیسک February 08, 2014
برفباری کے باعث ملک کے مرکزی اور مشرقی علاقوں کے 40 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں. فوٹو:فائل

جاپان میں شدید برفباری کا دو دہائیوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا اور اس کے نتیجے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ سیکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے متعدد شہروں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے جب کہ دارالحکومت ٹوکیو میں سب سے زیادہ برف باری ریکارڈ کی گئی، جاپانی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں خراب موسم کے باعث ٹریفک حادثات کے 3 ہزار 200سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اورر 500 سے زائد زخمی ہوئے۔


دوسری جانب جاپان کی قومی ایئرلائن نے خراب موسم کے باعث 742 پروازیں منسوخ جب کہ بلٹ ٹرین کی سروس بھی غیر معینہ مدت تک روک دی گئی ہے جس سے لاکھوں شہری سفری سہولت سے محروم ہوگئے ہیں، برفباری کے باعث ملک کے مرکزی اور مشرقی علاقوں کے 40 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برف باری کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا جب کہ شہری گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط برتیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں