سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹرسائیکل چلاتے ہوئے حادثہ کا شکار

کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں،شین وارن

کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں،شین وارن۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹرسائیکل سے گر کرزخمی ہوگئے۔


آسٹریلوی میڈیا کےمطابق سڈنی میں شین وارن اپنا پاؤں اور کولہا چیک کروانے کے لیے موٹرسائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ اس دوران موٹرسائیکل سلپ ہوگئی، اور وہ 15 منٹ تک سلائیڈ کرتے رہے۔ حادثے کے وقت شین وارن کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا جو زخمی ہوگیا تاہم دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں، مجھے ڈر ہے کہ کہیں میری ٹانگ کی ہڈی نہ ٹوٹ گئی ہو، سابق لیجنڈری بولر نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی اور بیٹے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Load Next Story