
انہوں نے انسٹاگرام پر #AskSajjal سیشن کیا اور اپنے ساتھی اداکاروں، حالیہ منصوبوں کے بارے میں گفتگو کی۔ سجل نے بتایا کہ انہیں کھانے میں بھنڈی پسند ہے اور وہ اداکاری میں خواتین کے مضبوط کرداروں کو پسند کرتی ہیں۔
سجل نے جمائما خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم 'واٹس لوو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ' میں بھی کام کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سجل علی نے کہا کہ جمائما مجھے بہت ہی اچھے مزاج کی خاتون لگیںِ، ان کے ساتھ کام کا تجربہ بہترین رہا۔
سجلی نے اداکارہ رمشا خان کے بارے میں کہا کہ بہت پیاری ہے، محنتی، بہادر اور خیال رکھنے والی ہے۔ سجلی نے اپنے پسندیدہ کھانے کے بارے میں بتایا کہ انہیں کھانے میں بھنڈی پسند ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔