نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا اور بھارتی ٹیم کو فتح کے لئے 9 وکٹوں پر 320 درکار ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 130 رنز4 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو میزبان ٹیم کے اسکور503 رنز کے جواب میں پوری ٹیم صرف 202 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ لائن بھی بھارتی بولروں کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور کوئی بھی بلے باز وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف 105 رنزہی بنا سکی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے روز ٹیلر41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بھارت کی جانب سے محمد شامی اور اشانت شرما نے 3،3 ،ظہیر خان نے 2 اور جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسری اننگز میں بھارت نے 407 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شاندارکھیل کا آغاز کیا، تیسرے دن کھیل کے اختتام تک بھارتی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 87 رنز بنالئے، شیکر دھاون 49 اور چیڈشور پجارا 22 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔