راولپنڈی میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز جانچ کےلیےفرانزک لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، پولیس


ویب ڈیسک November 29, 2021
ملزمان کے ڈی این اے سیمپلز جانچ کےلیےفرانزک لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں، پولیس ۔(فوٹو: ایکسپریس)

تھانہ گوجرخان کے علاقے میں خاتون کا گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ گوجرخان پولیس نے خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے چند روز قبل امدادی سامان دینے کے بہانے خاتوں کو ویران جگہ لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ گینگ ریپ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا تھا، دوران تفتیش جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو ملزمان خداداد اور ناظر خان کو گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، پولیس کا کہنا تھاکہ ملزمان کے ڈی این اےکے نمونے فرانزک لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں