پاکستان کا سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سینٹر بند شہری پریشان

حکومت کی ہدایت پر ویکسی نیشن سینٹر ختم کیا گیا ہے، ترجمان وزارت صحت

حکومت کی ہدایت پر ویکسی نیشن سینٹر ختم کیا گیا ہے، ترجمان وزارت صحت . فوٹو : فائل

LONDON:
پاکستان کے سب سے بڑے ایکسپو سینٹر لاہور میں واقع کورونا ویکسی نیشن سینٹر کو بند کردیا گیا جس سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں ویکسی نیشن کرانے والے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے۔

ایکسپو سینٹر لاہور میں اب عوام کو ویکسین نہیں لگائی جائے گی، ویکسی نیشن سینٹر میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد کو ویکسین لگائی جارہی تھی اور ایکسپو سینٹر میں پنجاب بھر سے بیرون ممالک جانے والے افراد بھی مستفید ہورہےتھے، وہ اب مایوس ہیں۔


دوسری جانب وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق حکومت کی ہدایت پر ویکسی نیشن سینٹرختم کیا گیا، اس کی بنیادی وجہ ویکسی نیشن پراسس میں اطمینان بخش اعداد و شمار ہیں۔

ایکسپو سنٹر میں ویکسی نیشن سنٹر بند ہونے سےعوام پریشان ہیں جب کہ قریبی اسپتالوں نے بھی ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔
Load Next Story