شاہین آفریدی کا خطرناک باؤنسر یاسر کو میدان سے باہر جانا پڑگیا

ڈیبیو کرنے والے بیٹر کو دوسرے میچ میں کھلانے کا فیصلہ بعد ازاں طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔

ڈیبیو کرنے والے بیٹر کو دوسرے میچ میں کھلانے کا فیصلہ بعد ازاں طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔فوٹو : آئی سی سی

لاہور:
شاہین شاہ آفریدی کے خطرناک باؤنسر سے بنگلادیشی بیٹسمین یاسر علی کو میدان سے باہر جانا پڑ گیا۔


چٹاگانگ ٹیسٹ کے چوتھے روز میزبان ٹیم کی دوسری اننگز میں وہ36رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے کہ پاکستانی پیسرکے برق رفتار باؤنسر پر گیند ہیلمٹ پر جالگی، فزیو نے گراؤنڈ میں آکر بیٹسمین کا معائنہ کیا، پانی کے وقفے میں ہی سر میں درد محسوس ہونے کے باعث یاسر علی کا کنکشن ٹیسٹ ہوا اور ان کو میدان سے باہر لے جایا گیا،بطور کنکشن متبادل نورالحسن بیٹنگ کیلیے آئے، انھوں نے15رنز بنائے۔

دوسری جانب یاسر علی کا اسپتال میں سٹی اسکین ہوا جس میں کوئی خطرے والی بات نہیں دیکھی گئی، البتہ احتیاط برتتے ہوئے پاکستان کی بیٹنگ کے دوران بھی ان کو فیلڈنگ کیلیے میدان میں نہیں اتارا گیا، ڈیبیو کرنے والے بیٹر کو دوسرے میچ میں کھلانے کا فیصلہ بعد ازاں طبی معائنے کے بعد کیا جائے گا۔
Load Next Story