مدینہ منورہ میں ہوٹل میں آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق 130 سے زائد زخمی

متاثرہ ہوٹل میں 700 افراد موجود تھے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، عرب نیوز


ویب ڈیسک February 08, 2014
فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا فوٹو: فائل

RAWALPINDI:

مدینہ منورہ میں ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 130 سے زائد زخمی ہوگئے۔


عرب نیوز کے مطابق مدینہ منورہ میں واقع الاشراق ہوٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہوٹل کی ایک منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 12 افراد جاں بحق اور130 سے زائد زخمی ہوگئے، ہوٹل میں جس وقت آگ لگی اس وقت اس میں 700 سے زائد افراد موجود تھے جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے، آتشزدگی کی خبر ملتے ہی امدادی ٹیمیوں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جبکہ ہوٹل میں محصور افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر کی بھی مدد لی گئی۔


حکومت کی جانب سے شہر بھر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کرلیا تھا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔