صارفین کے لئے بجلی فی یونٹ4 روپے 75 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔

بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرآج سماعت ہوگی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی5روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے۔


درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69فیصد رہی۔

درخواست کے مطابق فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے بجلی کی پیداوار0.51 فیصد رہی۔گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست منظورہونے کی صورت میں بجلی صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
Load Next Story