سمندر سے 9ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں31لاپتہ

ڈوبنے والوں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، امدادی کارکن مزید کی تلاش میں مصروف


Staff Reporter September 11, 2012
ڈوبنے والوں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے، امدادی کارکن مزید کی تلاش میں مصروف۔ فوٹو: ایکسپریس

ابراہیم حیدری میں سمندر میں ڈوبنے والے ماہی گیروں میں سے 9 ماہی گیروں کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اب بھی 31 ماہی گیر لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب ابراہیم حیدری سے جانے والے ماہی گیروں کی لانچ کھلے سمندر میں ڈوب گئی تھی جس میں سے 10 ماہی گیروں کو بے ہوشی کی حالت میں رات گئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تھا ، فشر فوک فورم کے عہدیدار کمال شاہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ پیر کو سارا دن امدادی کارروائیاں جاری رہیں ۔

امدادی کارکنوں نے 9 ماہی گیروں کی لاشیں سمندر سے نکال لیں جن میں حسین، صادق ، اسماعیل ، نوشاد ، یاسین ، بلال ، عبدالشکور ، شمس عالم اور ایک نامعلوم شامل ہیں ، کمال شاہ نے مزید بتایا کہ سمندر میں جس مقام پر کشتی ڈوبی ہے وہ انتہائی خطرناک مقام ہے اور امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، لاپتہ ماہی گیروں کو ڈھونڈنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اور تاحال امدادی کارروائیاں جاری ہیں ، انھوں نے بتایا کہ ڈوبنے والے ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے اور انھیں ابراہیم حیدری کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں