امیتابھ بچن نے کرینہ کپور کے پاؤں کیوں دھوئے

کرینہ کپور مجھے ’’برا آدمی‘‘ سمجھتی تھیں، امیتابھ بچن

کرینہ کے آنکھوں میں آنسو تھے اوروہ بہت فکر مند نظر آرہی تھیں، امیتابھ بچن فوٹوفائل

ISLAMABAD:
امیتابھ بچن نے بتایا ہے کہ ایک بار انہوں نے کرینہ کپور کے پیر دھوئے تھے۔

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور اداکارہ کرینہ کپور ''کبھی خوشی کبھی غم''، ''دیو'' اور''ستیہ گرہ'' سمیت کئی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں ایک وقت تھا جب کرینہ کپور امیتابھ بچن کو ''برا آدمی'' سمجھتی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ماضی کا ایک دلچسپ قصہ ہے جسے امیتابھ بچن نے خود بتایا تھا۔ 2013 میں ایک بلاگ میں بگ بی نے اپنی پرانی یادداشتوں کو دوہراتے ہوئے بتایا تھا، یہ اس وقت کی بات ہے جب کرینہ کپور بہت چھوٹی تھیں اور 1983 میں فلم ''پکار'' کی شوٹنگ دیکھنے پھولوں والا خوبصورت ہیٹ پہنے گووا میں فلم کے سیٹ پر پہنچی تھیں۔


اس وقت فلم کا ایک ایکشن سین عکسبند کیا جارہا تھا جس میں امیتابھ بچن کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور کو پیٹ رہے تھے۔ کرینہ سے یہ برداشت نہیں ہوا اور وہ اپنی معصومیت میں دوڑ کر آئیں اور اپنے والد سے لپٹ گئیں۔ امیتابھ نے بتایا اس وقت کرینہ مجھے ''برا آدمی'' سمجھ رہی تھیں اور مجھ سے اپنے والد کی حفاظت کرنا چاہ رہی تھیں۔

اپنے بلاگ میں بگ بی نے مزید بتایا کہ اس وقت کرینہ کے آنکھوں میں آنسو تھے اوروہ بہت فکر مند نظر آرہی تھیں۔ اور جس وقت وہ دوڑ کر اپنے والد کے پاس آئیں ان کے ننھے سے خوبصورت پیروں میں مٹی لگ گئی تھی۔

کرینہ کپور کو پرسکون کرنے کے لیے میں نے پانی منگوایا اور ان کے پیر دھوئے تاکہ انہیں یہ یقین دلاسکوں کہ میں سچ میں ان کے والد کو نہیں ماررہا تھا۔ اور میرا خیال ہے کرینہ کے پیر دھونے کے بعد شاید میرے بارے میں ان کی رائے بدل گئی تھی کہ میں ایک ''برا آدمی'' نہیں ہوں۔ کرینہ کو بھی یہ واقعہ آج تک یاد ہے۔
Load Next Story