اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف اساتذہ کی ہڑتال

اساتذہ کے احتجاج کے باعث لاکھوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل


ویب ڈیسک November 30, 2021
اساتذہ کے احتجاج کے باعث لاکھوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل

آرڈیننس کے ذریعے اسلام آباد کے تعلیمی ادارے میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کیا گیا۔

چیئرمین ایکشن کمیٹی فضل مولیٰ نے کہا کہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث لاکھوں طلباء کی تعلیمی سرگرمیاں معطل ہو گئیں، مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں اساتذہ 2 دسمبر کو وزیراعظم ہاؤس کے باہر دھرنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بطور احتجاج کل سے بند کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کی منسوخی تک وزیر اعظم ہاؤس کے باہر کلاسیں ہو گی، ہم وزیر اعظم ہاؤس کے باہر اور اندر پڑھانے کے لیے تیار ہیں۔ ہمارے ملازمین 2دسمبر سے وزیر اعظم ہاؤس کی چوکیداری اور اندر صفائی کریں گے۔ چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس یونیورسٹی نہ بن سکا مگر ہم اس کے باہر کلاسیں لگائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں