امریکا گوام اورآسٹریلیا میں فوجی اڈے بنائے گا

فوجی اڈوں کا مقصد چین کے خطرے سے نمٹنے کی تیاری کرنا ہے،پینٹاگون


ویب ڈیسک November 30, 2021
آسٹریلیا میں فوجی اڈے پرجنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے،پینٹاگون

DUBAI: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پینٹاگون کے سینئرافسرکا بیان میں کہنا تھا کہ آسٹریلیا اورگوام میں فوجی اڈے بنانے کا مقصد امریکی فوجیوں کوچین کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیارکرنا ہے۔خطے میں فوجی سرگرمیاں بڑھانے کے لئے دیگرممالک سے پارٹنرشپ بھی کی جائے گی۔

پینٹاگون کے افسرکا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں فوجی اڈے پر امریکی جنگی اوربمبارطیارے تعینات کئے جائیں گے اورزمینی دستوں کی ٹریننگ بھی کی جائے گی۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی میں چین کوبطورچیلنج اہم قراردیا تھا۔تائیوان کے مسئلے پرچین اورامریکا میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں