کراچی میں جھگیوں میں آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی پولیس

سپرمارکیٹ پولیس نے جھگیوں کو آگ لگانے والے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا

سپرمارکیٹ پولیس نے جھگیوں کو آگ لگانے والے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا

FAISALABAD:
لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب جھگیوں میں آگ لگی نہیں تھی بلکہ لگائی گئی تھی ، سپرمارکیٹ پولیس نے جھگیوں کو آگ لگانے والے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا جبکہ 3 ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتارومفرورملزمان نے امداد حاصل کرنے کے لیے خود جھگیوں میں آگ لگائی تھی ۔ 20نومبرکی صبح سپرمارکیٹ تھانے کےعلاقے لیاقت آباد تین ہٹی کے قریب پراسرار طور پرجھگیوں میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں درجنوں جھگیوں اوران میں موجود سامان جل کرخاکسترہوگیا تھا، آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا.

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تین ہٹی پل کے نیچے جھگیوں میں آتشزدگی، متعدد جھگیاں خاکستر


سپرمارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے جھگیوں کوآگ لگانے کے واقعے میں ملوث ایک ملزم فہد ولد جاوید کو گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم فہد نے اپنے تین ساتھیوں کیول، وجے اور ساگر کے ہمراہ جھگیوں میں آگ لگائی تھی ۔ گرفتارملزم نے دوران تفتیش جھگیوں کو آگ لگانے کا اعتراف کر لیا ہے ۔ بہت جلد باقی تینوں ملزمان کوبھی گرفتارکرلیا جائے گا ، گرفتارومفرورملزمان خود بھی ان ہی جھگیوں میں مقیم تھے ۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار و مفرور ملزمان نے امداد حاصل کرنے کی لالچ میں جھگیوں کو آگ لگائی تھی ۔ گزشتہ سال جھگیوں کو آگ لگی تھی اور رہائشیوں کو بہت زیادہ امداد ملی تھی ۔ رواں سال بھی گرفتار و مفرور ملزمان نے امداد کی لاچ میں جھگیوں کو آگ لگانے کا منصوبہ بنایا اور اس پرعمل درآمد کرتے ہوئے جھگیوں کو آگ لگائی ۔

انھوں نے بتایا کہ جھگیوں کو آگ لگانے کے واقعہ کامقدمہ الزام نمبر 2021/748 بجرم دفعات436،34/427 کے تحت سپر مارکیٹ تھانے میں درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story