سعودی عرب نے حجاج کی تعدادحج کا دورانیہ کم کرنے کاعندیہ دیا ہےوزارت مذہبی امور

سعودی حکام سے بات کی ہے توقع ہے پاکستان سعودی عرب کی ریڈ لسٹ سے نکل جائے گا،حکام وزارت مذہبی امور

اس مرتبہ حج آئی ٹی بیسڈ ہوگا،وزارت مذہبی امور:فوٹو:فائل

QUETTA:
وزارت مذہبی امورکا کہنا ہے کہ حج پالیسی 2022پرکام کررہے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت مذہبی امورکے حکام کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا کی وجہ سے سعودی عرب کی ریڈ لسٹ میں شامل ہے۔


سعودی حکام سے بات کی ہے امید ہے پاکستان ریڈ لسٹ سے نکل جائیگا۔ حج پالسی 2022 پر کام کررہے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب نے حجاج کی تعداد اور دورانیہ کم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ سعودی حکام نے اخراجات کے اضافے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ سعودی حکام نے حجاج کو پیکیجڈ خوراک دینے پر زور دیا ہے۔ اس دفعہ آئی ٹی بیسڈ حج ہوگا معاونین کو آئی ٹی سے روشناس کرانا ہوگا۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اگر دورانیہ کم ہوگا تو اخراجات کم ہونے چاہئیں۔
Load Next Story