ثانیہ مرزا ’’کراچی کی بریانی‘‘ کی دیوانی ہوگئیں

میں حیدر آباد سے ہوں لیکن مجھے ’’کراچی کی بریانی‘‘ بہت پسند آئی، ثانیہ مرزا


ویب ڈیسک November 30, 2021
ثانیہ مرزا نے کراچی کی آلو والی بریانی کی تعریف کی فوٹوفائل

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کی بھابھی ثانیہ مرزا ''کراچی کی بریانی'' کی دیوانی ہوگئیں۔

ثانیہ مرزا ان دنوں اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کے ہمراہ پرفیوم لانچنگ کی تقریب کے سلسلے میں پاکستان میں موجود ہیں اور مختلف جگہوں کا دورہ کررہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ کراچی کے ایک نجی مال کا دورہ کیا جہاں ان کی آمد کا سن کر ان کے پرستار بڑی تعداد میں پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کے بیٹے ازہان کی ثانیہ مرزا کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

مال میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کراچی کی آلو والی بریانی کی تعریف کی۔ اس موقع پر میزبان نے ان سے پوچھا کیا آپ نے کراچی کی بریانی کھائی ہے کیسی لگی آپ کو ہماری کراچی کی بریانی؟

ثانیہ مرزا نے جواب دیا میں حیدرآباد (بھارتی شہر) سے ہوں جہاں کی بریانی بہت مشہور ہے لہذا جب میں کہہ رہی ہوں کہ ''کراچی کی بریانی'' بہت اچھی ہے، تو بہت اچھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور، لاہور اے، یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا، ثانیہ مرزا

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا نے لاہور کے ایک مال کے دورے کے دوران کہا تھا لاہور، لاہور اے یہاں آکر ہمیشہ بہت پیار ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں