وفاقی سرکاری ملازمین کا احتجاج تنخواہ 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ
پینشن میں بھی کم از کم 25 فیصد اضافہ کیا جائے، سرکاری ملازمین
CHRISTCHURCH:
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے وفاقی سرکاری ملازمین بھی پریشان ہوگئے۔ ملازمین نے تنخواہیں 100 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
مہنگائی سے ستائے وفاقی سرکاری ملازمین نے بھی سیکریٹیریٹ کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ہوشربا مہنگائی کے تناسب سے تنخواہیں 100 فیصد بڑھائی جائیں، چاروں ایڈہاک الاؤنس کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کیا جائے اور خیبر پختونخوا طرز پر گریڈ ایک تا 16 اپ گریڈیشن کی جائے۔
ملازمین نے اپنے مطالبے میں مزید کہا ہے کہ معاہدہ کے مطابق ٹائم سکیل پروموشن کو یقینی بنایا جائے، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان طرز پر ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس دیا جائے، پینشن میں بھی کم از کم 25 فیصد اضافہ کیا جائے اور حکومت سے 11 فروری 2021ء کے تحریری معاہدے کی پاسداری کرے۔
چیف کوارڈینیٹر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ کا کہنا ہے کہ مارچ ہر صورت ہوگا۔