علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے سربراہ پاک فوج

بحرین نیشنل گارڈز کے سربراہ نے افغان صورتحال اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردارکو بھی سراہا


ویب ڈیسک November 30, 2021
معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو بھی سراہا۔(فوٹو: آئی ایس پی آر)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل شیخ عبدالعزیز بن سعود الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ بحرین کے ساتھ روایتی تعلقات برقرار رکھنے اور تمام شعبوں میں طویل مدتی دیرپا تعلقات چاہتے ہیں، علاقائی امن و استحکام کے لیے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے ضروری ہے جس کے ساتھ ساتھ افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔
بحرین نیشنل گارڈز کے چیف آف جنرل اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اظہار کیا۔

معزز مہمان نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر منیجمنٹ کے لیے خصوصی کوششوں اور علاقائی استحکام کے لیے کردار کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |