تحریک انصاف سے اتحاد کا آپشن کھلا ہے منور حسن

عمران سونامی نہ لائے تو یہ جماعت اسلامی لائیگی، حالات کی ذمے دار ن لیگ بھی ہے

عمران سونامی نہ لائے تو یہ جماعت اسلامی لائیگی، حالات کی ذمے دار ن لیگ بھی ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنا دورانیہ مسلم لیگ(ن)کے تعاون سے پوراکیا۔


جنھوں نے پہلے میثاق جمہوریت اور پھر مفاہمت کے نام پر حکومت کا ساتھ دیا اور موجودہ حالات کی جتنی ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ہے اتنی ہی مسلم لیگ(ن)پر بھی ہے جو ریگل چوک یا مال روڈ کے بجائے رائیونڈ تک محصور ہوکر رہ گئی ہے، ایکسپریس کو خصوصی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور ہم مختلف ایشوز پر ایک ہی جیسی رائے رکھتے ہیں اس وجہ سے ہمیں قریب سمجھا جاتا ہے اور ان کے ساتھ بھی اتحاد کا آپشن کھلا ہے، اگر عمران خان یہ سونامی نہ لائے تو جماعت اسلامی سونامی لائیگی۔

ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں بلکہ دہشتگردوں کی جماعت ہے جس سے چھٹکارا حاصل کیے بغیرکراچی میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پیپلز پارٹی کو اس سے جلد ازجلد جان چھڑانی چاہیے۔ منورحسن نے کہا کہ حکومت نے ڈیزل مہنگا کرکے غریب کی کمر توڑ دی' موجودہ حکومت میں عوام کا گلا دبانے پر مفاہمت ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story