شریکِ حیات سے اظہار محبت کا انوکھا طریقہ چینی خاتون نے شوہر کیلئے اپنے بالوں سے کوٹ اور ہیٹ بناڈالا

بُنائی کے ساتھ ساتھ ژیانگ نے یہ بھی حساب رکھا کہ کوٹ اور ہیٹ کی تیاری میں کتنے بال استعمال ہوئے۔


ع۔ر February 08, 2014
بُنائی کے ساتھ ساتھ ژیانگ نے یہ بھی حساب رکھا کہ کوٹ اور ہیٹ کی تیاری میں کتنے بال استعمال ہوئے۔ فوٹو : فائل

خواتین اپنے شریک حیات سے محبت کا اظہار مختلف طریقوں سے کرتی ہیں، مگر ان بڑی بی نے اس مقصد کے لیے بہت منفرد طریقہ اپنایا۔

60 سالہ ژیانگ رین ژیان نے شوہر سے اظہار محبت اس کے لیے اپنی زلفوں سے کوٹ اور ہیٹ بنا کر کیا۔ ژیانگ وسطی چین کے شہر چونگ کینگ کی ایک ریٹائرڈ اسکول ٹیچر ہے۔ اس نے 34 برس کی عمر سے اپنے گرنے والے بال جمع کرنے شروع کردیے تھے۔ اس کے ذہن میں اُس وقت کوئی خیال نہیں تھا کہ وہ ان بالوں کا کیا کرے گی۔ پندرہ برس میں اس کے پاس بالوں کا ڈھیر جمع ہوگیا تھا۔

پھر 2003ء میں اسے بالوں کو کوٹ کی شکل دینے کا اچھوتا خیال آیا۔ اس بارے میں وہ کہتی ہے،'' میں بالوں کے اس ذخیرے کو محفوظ کرنے کا طریقہ ڈھونڈ رہی تھی۔ تب مجھے اپنے شوہر کے لیے ان سے کچھ بنانے کا خیال آیا۔ اس پر عمل کا آغاز کرنے میں کچھ وقت لگا۔ اون کی طرح بالوں کو بُنائی کے لیے تیار کرنا آسان نہیں تھا، مگر میں نے خاصی تگ و دو کے بعد اس کا حل تلاش کر ہی لیا۔ جب میں نے اس ' مشن' کا آغاز کیا تو اس وقت میں 49 سال کی تھی۔''



ژیانگ نے بالوں سے کوٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے لیے ژیانگ نے پندرہ پندرہ بالوں سے ایک دھاگا بنایا۔ پانچ برسوں میں وہ کوٹ تیار کرچکی تھی۔ کوٹ کی تکمیل کے بعد اس نے بیس بیس بالوں کے دھاگے بنائے اور ہیٹ کی تیاری میں جُت گئی۔ 2011ء میں اس نے یہ مرحلہ بھی کام یابی سے مکمل کرلیا۔ ژیانگ کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے بے انتہا صبر و برداشت درکار تھی کیوں کہ بالوں کی کم یابی کے باعث وہ ایک دن میں برائے نام ہی بُنائی کرپاتی تھی۔ ہیٹ تیار کرنے کے بعد ژیانگ نے محسوس کیا کہ کوٹ پر مزید کام کرنے کی ضرورت تھی۔ چناں چہ اس نے سرمئی بالوں سے آستین کے کف پر اپنا نام اور تکمیل کی تاریخ درج کردی۔ بعدازاں اس نے آستین پر اپنے دستخط بھی کاڑھے مگر اس کے لیے ژیانگ کو مزید ایک سال تک بال اکٹھا کرنے پڑے تھے۔



بُنائی کے ساتھ ساتھ ژیانگ نے یہ بھی حساب رکھا کہ کوٹ اور ہیٹ کی تیاری میں کتنے بال استعمال ہوئے۔ اس کا کہنا ہے،''گیارہ برس سے زائد کے عرصے میں، میں نے 116058 بال استعمال کیے۔ کوٹ کی تیاری میں استعمال ہونے والے بالوں کا وزن 382.3 گرام تھا جب کہ 119.5 گرام بال ہیٹ بنانے میں کام آئے۔ ''

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |