قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 2 کشمیری نوجوان شہید
نوجوانوں کو ضلع پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا
کراچی:
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ سے مزید2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں نہتے نوجوان پلواما میں قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔ بھارتی فوج نے پلواما کا محاصرہ کرلیا اورنام نہاد سرچ آپریشن میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
پلواما اورقریبی علاقوں میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بند کردی گئی۔ بھارتی فورسزنے گھروں میں گھس کرلوگوں کوہراساں کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پلواما کا محاصرہ جاری ہے اوربھارتی فورسز نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا ہے۔