علی ظفر اور میشا شفیع ہتک عزت کیس میں اہم پیش رفت
16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان میں ہوں علی ظفر کے وکیل جرح مکمل کرلیں، میشا شفیع کا جواب
گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع ہتک عزت کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت میشا شفیع نے وکیل کے توسط سے اپنا جواب جمع کرادیا۔
میشا شفیع نے کہا ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں کام کی وجہ سے مختلف ممالک کا سفر کرنا ہوتا ہے جس ملک جاتی ہوں اپنے ذریعہ معاش کے لیے ہی جاتی ہوں۔ میشا شفیع نے جواب میں بتایا ہے کہ میں 16 دسمبر سے 20 دسمبر تک پاکستان آؤں گی، ان چار دنوں میں علی ظفر کے وکلا جرح مکمل کرسکتے ہیں۔ میں 20 دسمبر کے بعد واپس چلی جاؤں گی۔
یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کی میشا شفیع کے پاکستان آنے کے اخراجات اٹھانے کی پیشکش
میشا شفیع نے پہلے ویڈیو لنک پر جرح کی درخواست دی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔ گلوکارہ نے جواب میں مزید کہا کہ ہے کہ میں اب ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست پر زور نہیں دینا چاہتی میرے خاوند کینیڈا میں بچوں کی دیکھ بھال کے لیے رکے ہوئے ہیں وہ پیش نہیں ہو سکتے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے استدعا کی ہے کہ میرے خاوند کے بیان پر جرح ویڈیو لنک کے ذریعے ہی کی جائے۔ کیس کی مزید سماعت 3 دسمبر کو ہوگی۔ علی ظفر کے وکلا میشا شفیع کی والدہ اداکارہ صبا حمید پر جرح مکمل کریں گے۔