معذور خواتین پر تشدد کیخلاف اجلاس معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کا اہتمام یو این وومن کی جانب سے کیا گیا


Zaigham Naqvi December 01, 2021
اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کا اہتمام یو این وومن کی جانب سے کیا گیا

ISLAMABAD: معذور خواتین پر تشدد کیخلاف اجلاس میں معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

معذور خواتین کے خلاف تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات اور لازمی قانون سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اسٹیک ہولڈرز سے معذور خواتین کے حوالے سے سوشل سروسز، پولیس سیکٹر سمیت صحت کی سہولیات پر تبادلہ خیال اور تجاویز پر غور کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کا اہتمام یو این وومن کی جانب سے کیا گیا جس میں ملک بھر سے معذور خواتین نمائندوں نے شرکت کی۔

مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی نمائندہ مس نادیہ نے کہا خواتین کی معذوری سے پیدا ہونے والے مسائل کے لیے معاشرے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

اسٹیپ کی ڈائریکٹر پروگرامز آبیا نے کہا کہ معذور خواتین کو اپنے بنیادی حقوق اور قوانین کے بارے میں علم نہیں ہے۔ اسٹیپ کے ڈائریکٹر عاطف شیخ نے کہا معذور افراد کو وہیل چیئر دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |