لڑکی کی نازیبا ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم اٹلی میں مقیم ہے اور لڑکی سے شادی کے بہانے پاکستان آیا اور جھانسہ دے کر ویڈیوز بنالیں، ایف آئی اے


December 01, 2021
ملزم نے لڑکی کو بلیک میل کرکے 3 لاکھ روپے بھی وصول کیے، ایف آئی اے ۔(فوٹو: فائل)

LONDON: ایف آئی اے نے منڈی بہاوالدین میں کاروائی کرکے لڑکی کو نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم ونگ نے گوجرانوالہ کے علاقے منڈی بہاوالدین میں کارروائی کرکے لڑکی کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا، ملزم نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنارکھی تھیں اور وہ اسے بلیک میل کرکے پیسے بٹور رہا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق اٹلی میں مقیم ملزم عمر حیات کی بہاؤالدین کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی، ملزم لڑکی سے ملنے پاکستان آگیا اور شادی کا جھانسہ دے کر اس کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں، اور بعد میں لڑکی کو بلیک میل کرکے 3 لاکھ روپے بھی وصول کیے، تاہم جب اس نے مزید 5 لاکھ روپے کا تقاضا کیا تو لڑکی نے گھر والوں کو بتا دیا، جس پر گھر والوں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا، اور ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |