ڈی ایچ اے کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن 5 سال کی آڈٹ رپورٹ پیش کریں سندھ ہائیکورٹ

پانی کی فراہمی سے متعلق ڈی ایچ اے کا دعویٰ درست نہیں،وکیل درخواست گزار


کورٹ رپورٹر December 01, 2021
عدالت نے پانی کی فراہمی سے متعلق 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا:فوٹو:فائل

سندھ ہائیکورٹ نے ڈی ایچ اے اورکلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ سے5سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس محمد فیصل کمال عالم پر مشتمل 2رکنی بینچ نے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو پانی کی عدم دستیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

درخواست کی سماعت پر ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ پہلے ٹینکرز سے پانی مل رہا تھا اب وہ بھی نہیں مل رہا۔ پانی کی فراہمی سے متعلق ڈی ایچ اے کا دعوی درست نہیں۔

جسٹس محمد فیصل کمال عالم نے ڈی ایچ اے کے وکیل سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ کے سالانہ آڈٹ ہوتے ہیں؟ کہاں ہیں آپ کی آڈٹ رپورٹس؟ عدالت نے ڈی ایچ اے اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے 2 ہفتے میں پانی کی فراہمی سے متعلق جواب بھی طلب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں